بابا گورونانک کے جنم دن تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ ےاتری واپس چلے گئے
لاہور+ننکانہ صاحب (سٹاف رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) بابا گورونانک کے 544ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے بعد بھارت سے آئے سکھ ےاتری تےن دن ننکانہ صاحب مےں گذارنے کے بعد گذشتہ روزحسن ابدال روانہ ہوگئے جبکہ ہزاروں دیگر سکھ یاتری سات سپیشل ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے واپس چلے گئے ہیں۔ صوبہ سندھ سے چار ٹرینوں پر مشتمل قافلہ اور انڈیا سمیت دنیا بھر سے آئے یاتری لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ انڈیا سے آئے یاتریوںکے جتھہ لیڈر سردار جنگ بہادر سنگھ، پریت کور، جنم سنگھ، سردار مستان سنگھ اور سردار شام سنگھ نے پاکستان حکومت اور عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور پیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور مہمان نواز ملک ہے، سکیورٹی اور قیام و طعام کے انتظامات انتہائی شاندار تھے جنہیں دیکھ کر واپس جانے کو دل نہیں کر رہا، بھارتی یاتریوں سردار جنگ بہادر اور پریت کور نے کہا کہ پاکستان آکر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے اپنے ہی گھر میں آئے ہیں پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق بھارت سے آئے سکھ ےاتری تےن سخت سکےورٹی مےں حسن ابدال روانہ ہوگئے، سکھ ےاترےوں کو سپےشل ٹرےنوں کے ذرےعے حسن ابدال روانہ کیا گیا اس موقع پر ریلوے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ ٹرےنوں کے ساتھ ڈی اےس پی رےلوے کی زےر نگرانی کمانڈوز جوان اور سکھ خواتےن کی حفاظت کےلئے لےڈی کانسٹےبل تعےنات کی گئی ہےں