وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید قائد کے وژن کے مطابق صوبوں کو خودمختاری دے رہے ہیں اور کل پانچ وزارتیں صوبوں کے حوالے کردی جائیں گی ۔
سکھرمیں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ برطرف ملازمین کی بحالی ،گلگت بلتستان کی داخلی خود مختاری اور سوات میں پاکستان کا پرچم لہرانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سیلاب متاثرین کو بلاتفریق گھروں کی جلد تعمیر کے لئے ایک ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کہنے والے دیکھ لیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لئے پوری دنیا ہمارا ساتھ دے رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثر ہونے والے سندھ کے سات اضلاع کی تعمروترقی کے لئے دس ، دس کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی حکمت عملی کے باعث فوج اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہوچکی ہے جس میں آخری فتح عوام کی ہوگی ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے یحیٰ خان سے لے کر مشرف تک ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہی وجہ ہے کہ باقی تمام جماعتیں ٹوٹتی رہیں لیکن پیپلز پارٹی آج بھی متحد ہے ۔اس سےقبل پشاورمیں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں خیبر پختونخوا کے عوام نے دیں۔ اس لیے یوم تاسیس کا آغاز پشاور سے کر رہا ہوں۔ عوام اور سیکورٹی اداروں نے اپنے آج کو قربان کرکے اپنا کل محفوظ بنایا ہے۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ محترمہ کے منشور پر عمل کرتے ہوئے آئندہ انتخابات سے پہلے کارکنوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ۔اس موقع پرکارکنوں نےبے نظیر کے قاتلوں کو سزا دو کے نعرے بھی لگائے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر آرجی ایس ٹی سمیت تمام مسائل کو حل کرلیں گے ۔sot