ڈینگی وائرس خطرناک، بچائو کی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں:اسسٹنٹ کمشنر صدر

May 30, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر انعم نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے اس سے بچائوکے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چائیے پوری آستینوں والے ملبوسات زیب تن کرنے چاہیے اپنے گھروں اور کام والی جگہوں پر پانی ہرگز جمع نہیں ہونے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں ڈینگی سے بچائو بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ ڈائریکٹر ایڈمن۔ اینڈ فنانس مقصود انجم رانا سٹاف آفیسر غلام مرتضی ودیگر شریک تھے ماہر حیاتیات ڈاکٹر خالد انجم نے  اس موقع پر تفصیلی بریفننگ دی اور حاضرین کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں