ڈاکٹر عبدالقدیر خان امت مسلمہ کے حقیقی ہیرو ہیں : بلال ربانی
کبیروالا(نامہ نگار) ایٹمی پاکستان خطے میں اقیام امن کا ضامن ،ایٹمی پاکستان کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیرخان امت مسلمہ کے حقیقی ہیرو، اسلام دشمن قوتوں کو پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا نہیں’’ بھا ‘‘رہا، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نو جوان نسل میںافکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اجاگرکر نے میں اپنا کردار ادا کر یگی ، ان خیالا ت کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے ترجمان بلا ل ربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔