صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے 27 ہزار بیڈ موجود ہیں، گھروں میں آئیسولیٹ افراد طبیعت بگڑنے پرریسکیو1122سے رابطہ کریں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، تمام اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز مہیا کیئے ہوئے ہیں ، بیڈز اور وینٹی لیٹرز ایپ تیار کر لی گئی ہے جس میں سارا ڈیٹا ویب سائٹ پر موجود ہوگا ۔ کس ضلع میں کس اسپتال میں کہاں بیڈز اور وینٹی لیٹر خالی ہے وہ بھی ایپ سے پتا چل سکے گا۔ ایپ سے صوبے کا کوئی بھی فرد بیڈز اور وینٹی لیٹرز کو چیک کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1122 کو ایک ایپ دی گئی ہے جو سینٹرل کنٹرول روم سے کنٹیکٹ ہوگی ، جہاں جگہ ہو گی مریض کو وہیں شفٹ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 27ہزار بیڈز ہیں وینٹی لیٹرز 303 ہیں 239 ویکنٹ ہیں ۔ کورونامریض خود کہیں نہ جائیں،ریسکیووالوں کوفون کرکے مدد لیں،ریسکیو1122کوعلم ہے کہ کوروناکے مریضوں کوکہاں منتقل کرنا ہے، مریضوں کوبیڈ کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا،فوری بیڈملے گا،جو آئسولیٹڈ مریض گھروں میں ہیں وہ طبعیت بگڑنے پر 1122 کو کال کریں ۔ 1122 کو پتہ ہے کہ آپ کو کہاں لے کر جانا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کوررونا کا کوئی بھی ایکسپرٹ نہیں ہے، کورونا وائرس موجود ہے اس کے ساتھ زندہ رہنے کی کوشش کرنی ہے یہ سب سے زیادہ اہم ہے ، عوام میں آگاہی مہم چلانے جا رہے ہیں جسے وزیر اعلی پنجاب سرپرستی کریں گے۔ یونیفارم پروٹوکول بنایا ہے پنجاب کے اسپتالوں میں یہ عملدرآمد کر رہے ہیں اور نئی میڈیسن ٹرائل کر رہے ہیں جس میں ٹوسیلیزوماب ٹرائل ڈرگ دے رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024