وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کسی نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نازیبا ویڈیو کو لائک کیا ہوا تھا جو میرے اور اہل خانہ کے لیے تکلیف دہ بات ہے، یہ اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے لہذا میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس واقعہ کہ بعد مجھے مداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے، اگر کسی کو میرے اس فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔