اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ‘16ہزار700بوری گندم برآمد
حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف گوداموں میں چھپائی جانے والی گندم کی 16ہزار سات سو بوریاں برآمد کر کے گودام سیل کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز اسلم مارتھ نے پنڈی بھٹیاں اور سکھیکی میں ہجویری رائس ملز،شفیق رائس ملز،بسم اللہ رائس ملزاور سوہاوہ رائس ملز کے گوداموں مین غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی جانے والی 16ہزار 7سو بوری گندم برآمد کر لی۔