عید کی تعطیلات کے بعد مستحق خاندانوںکی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا :فوکل پرسن
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے اختتام کے بعداحساس کفالت پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں غریب اور مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی فراہمی کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے احساس کفالت پروگرام کے ڈویژنل فوکل پرسن/ ایڈیشنل کمشنر اشتمال افضال قمر وڑائچ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کی 20 تحصیلوں میں قائم 60 امدادی مراکز پرمیں 4 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔