علامہ اقبالؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں :رانا لطیف اصغر
ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)اقبال کے فلسفہ سے روگردانی کرکے پاکستان کو مقروض اور بے اعتبار ممالک میں شامل کر دیا گیا ہے علامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیئے سنہری نمونہ ہیں اور ان پر عمل کرکے ہم سر بلند اقوام میں شامل ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق ٹکٹ ہولڈر رانا لطیف اصغر خاں نے عید ملن پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان علامہ محمد اقبال کی تعبیر اور قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے اسلامی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا لیکن صد افسوس کہ یہاں قائد کے افکار اور اقبال کے فلسفہ سے بیزار لوگ حکمران بن گئے اور پاکستان کو نا انصافی حق تلفی کرپشن اور قرضوں کی دلدل میں دھنسا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعبیر کی یہ تذلیل تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں نے خود اپنے ہاتھوں سے کی ہے رانا لطیف اصغر نے کہاکہ علامہ اقبال کا قول ہے کہ لوگوں کو گننے سے زیادہ ضروری لوگوں کو میزان عدل میں تولو ۔ لطیف اصغر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مشن ہیکہ ظلم وجبر کو مٹانا حق وصدق کا بول بالا میزان عدل لگانا اور فیصلہ اصولی کروانا ہے۔