کامونکے:4موٹر سائیکل سوار سے شراب برآمد
کامونکے(نامہ نگار)پولیس نے موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔بتایاگیاہے کہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار نیلم سینما کے محمد رمضان،شیش محل روڈ کے محمد افضال،پْرانی آبادی کے جمیل احمد اور منڈیالہ روڈ کے محمد اْسامہ سے سینتیس لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔