کرونا عوام کی غیر ذمہ داری کے سبب پھیلا: ڈاکٹر محمود قریشی
لاہور (پ ر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ایڈوائزر و میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ عوام کی غیر ذمہ داری ہے۔ حکومت نے عوامی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنر پنجاب ہرممکن کوشش کر رہے ہیں کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے اور ان کی بروقت مدد کی جائے۔