مہلک کورونا وائرس نے دنیا میں پنجےگاڑ لیے، دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد 60لاکھ 31 ہزار 341سےزائد ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد3 لاکھ 66 ہزار141سے تجاوز کر گئی ہے۔دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کی دہشت قائم ہے اور دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد55 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 3لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں ایک روز میں 1212 سے زائدافراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اٹلی میں کوروناسے 32ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2لاکھ30ہزارسے تجاوزکرگئی۔ برازیل میں مزید 1180 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 27 ہزار276 افراد ہوگئی ہے جبکہ 4 لاکھ 50ہزار 79مریض صحتیاب ہوئےہیں ۔ بیلجئم میں کورونا سے مزید 9430، جرمنی 8594، نیدرلینڈ 5931، سویڈن 4350 جبکہ سوئٹرزرلینڈ میں 1919 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ روس میں کورونا سے 4374 افراد ہلاک جبکہ 3لاکھ 87ہزار 623مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔اسپین میں26ہزارسےزائد افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ۔ فرانس میں کورونا سے مزید52 اموات کے بعد 28 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ 82ہزارسےزائد ہے۔ایران میں7ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں 458 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد74ہزارسے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ بھارت میں 4980، بنگلہ دیش 852اور یو اے ای میں 260 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔ کورونا سے دنیا بھر میں26لاکھ 59ہزار 351سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024