اجیب دوول ہم سب کو مروا دے گا: بھارتی ملٹری قیادت ، اختلافات سامنے آگئے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کی پالیسی ناکام ہو گئی بھارتی ملٹری قیادت اور دوول گروپ میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں دودل کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لاکھڑا کیا جائز پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا دیں۔ بھارت اقوام عالم میں تنہا ہو گیا پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے چالیس سپاہی مروائے‘ بالا کوٹ میں ہزیمت اٹھانا پڑی بھارتی ائر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے۔ بھارت کی کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہوئی چین نے بھارتی ملٹری کو بے نقاب کر دیا دوول پالیسیوں کی وجہ سے افواج متنازعہ بن گئیں بپن راوت نے اپنے عہدے کیلئے افواج کو سیاسی بنا دیا پاکستان کے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت کی منافقت کو دفن کر دیا پاکستان نے بھارت کے فالسن فلیگ آپریشن کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وزیراعظم اور فارن آفس کے بروقت اقدام سے پاکستان کا مؤقف سنا گیا بھارتی ملٹری قیادت نے کہا ہے کہ اجیت دودل ہم سب کو مروا دے گا۔