جغرافیائی کیساتھ نظریاتی سرحدوں کا تحفظ بھی ضروری ہے:عاکف سعید
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے یوم تکبیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی لازم ہے۔ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ کر دیا تھا۔ ہم اِس کامیابی پر ساری قوم کو پیغام تہنیت دیتے ہیں۔