بجٹ عوام دوست ہوگا‘ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا:شمسہ علی
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایات دی ہیں کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے کوئی نیا ٹیکس نہیں ہوگا۔ غریبوں کو تمام سہولیات دی جائے گی جبکہ بڑی گاڑیوں، بڑے بڑے فارم ہائوس پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ آنے والا بجٹ سے پہلے پٹرول اور مٹی کا تیل سستا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بھی سستی ہوگی۔ وزیراعظم نے بجٹ آنے سے قبل پٹرول اور دیگر اشیاء صرف سستی کردی ہیں۔ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا۔