قومی ائیر لائن نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 6سال سے زیر التوء ا پینشنوں میں اضافے کے معاملے کو حل کر دیا گیا ہے اور پینشن کی مد میں اوسطا 15جب کہ زیادہ سے زیادہ 25فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 30برس قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 25فیصد اور 20برس قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 10برس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کی پینشن میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق 10برس سے کم مدت والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بیواں کو تاحیات پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پینشن اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019سے ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024