طاغوتی قوتوں کے مقابلہ کیلئے حضرت علیؓ کے نقش قدم پر چلنا ہو گا: سید مظہر سعید کاظمی
ملتان (سماجی رپورٹر) تنظیم السعیدحیدر پورہ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد محمدیہ رضویہ میں سالانہ مولاعلیؓ کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت امیر جماعت اہلسنت صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی مہان خصوصی علامہ فاروق مہروی تھے کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ حضرت علیؓ کادورخلافت سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا اللہ تعالیٰ نے آپ کو شیر خدا کا لقب دیا آج طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حضرت علیؓ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا انہوںنے کہا کہ حضرت علیؓ کی تمام زندگی اہل اسلام کے لئے مشعل راہ ہے۔کانفرنس سے نذیر احمد کلو سعیدی، محمدارشادکلوسعیدی، محمدجاوید سعیدی، حاجی جمیل مغل سعیدی، مولانا محمدعارف سعیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔