تربوز وہ پھل ہے جو آج کل ہر ٹھیلے کی زینت ہے تربوز ایک مکمل پھل ہے اور اس کی تاثیر ٹھنڈی ہےجو پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔
اس لیے ماہِ رمضان میں سحر و افطار مین اس کا استعمال نہایت فرحت بخش اور تقویت بخش ہے ۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ تربوز کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟نہیں تو ہم بتا تے ہیں
جسمانی چربی میں کمی کے لیے تربوز نہایت مفید.تربوز میں موجود سٹرولائن خلیات میں چربی کے اجتماع کی شرح کم کرتا ہے، سٹرولائن ایسا امینو ایسڈ ہے جو کہ جسم میں جاکر آرجنین میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ گردوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔