لاہور جنرل ہسپتال میں انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کا افتتاح
زاہد انجم
پنجاب کے ہسپتالوں کو عالمی معیارکے مطابق بنانے کا وعدہ پورا کردیا،شہباز شریف
جنرل ہسپتال کی تاریخ خدمت سے عبارت ہے ماضی کا گداگرگھردرماندہ انسانوں کی پناہ گاہ تھا جو ماضی کے صدر پاکستان سکندرمرزا کی اہلیہ ناہید مرزا نے قائم کیا تھا ۔ جب اس فقیرخانے کو شفاخانے میں بدلا گیاتواس کی بیرکوں کو ہی علاج گاہیں بنادیاگیا ۔ آج لاہور جنرل ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے۔ گزشتہ دنوں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسرجری کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔
لاہور جنرل ہسپتال کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسرجری صوبے کا ہی نہیں ، خطے کا اعلیٰ درجے کا ہسپتال ہے ۔ 3 ارب روپے سے تعمیرہونے والا 500 بستروں کا شعبہ ایسا منفرد ہے جس میں ایک چھت کے نیچے تمام طبی سہولتیں حاصل ہیں۔ 24گھنٹے آیریشن تھیٹرمریضوں کو امراض کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گہری دلچسپی سے تعمیر ہونے والے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزمیں تربیت یافتہ نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے،اس کے علاوہ سینٹرل ریسرچ لیبارٹری بھی اس انسٹی ٹیوٹ کا حصہ ہے جہاں دماغ کے امراض کے علاوہ کینسرسمیت تمام پیچیدہ امراض کی تشخیص کا بندوبست ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے یہاں حاصل ہونے والی سہولتوں کے بارے میں گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا انہوں نے پنجاب کے ہسپتالوں کو عالمی معیارکے مطابق بنانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کی 10منزلہ عمارت پر 3 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جس میں 8آپریشن تھیٹرہیں۔ یہاں جدید طبی سہولتوں کے نئے جدید ترین تھری شیلڈ ایم آرآئی مشینیں، 28سلائس ، سی ٹی سکین مشینیں نصب ہیں۔ سٹاف حاضری کے لئے بائیومیٹرک نظام، انفیکشن کنٹرول سسٹم، تھیٹرآٹومشین سسٹم اور فارمیسی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرائے گئے ہیں۔ صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے 24گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے۔ یہاں سٹیٹ آف دی آرٹ پتیھالوجی لیب بھی قائم کی گئی ہے، جو کسی بھی لحا ظ سے عالمی معیار سے کم افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری صحت نجم سعید جی ایم آئی کے پرنسل پروفیسرغیاث النبی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسرخالد محمود اور ہسپتال کے ایم ایس موجود رہے پروفیسرڈاکٹرخالد محمود نیوروسرجری کے نتیجے میں اعلٰی مہارت کے حامل ہیں جو سرکھولے بغیر نہایت پیچیدہ آپریشن کررہے ہیں ان کی مہارت اندرون ملک اور بیرون ملک تسلیم شدہ ہے۔ڈاکٹر خالد محمود نے اس موقع حکومت پنجاب اور اپنی نیور سرجری ٹیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے توقع ظاہر کی بہت پورے ملک میں نیورو سرجری یونٹ کامیابی سے مریضوں کا جدید ٹیکنیکس سے علاج کرتے نظر آئیں گے۔