سرحدی تنازع پر چین اور بھارت میں اختلافات بڑھ گئے۔چین کی وزارت خارجہ کے حکام نے نئی دہلی کو انتباہ کیاہے کہ وہ جنوبی تبت میں پل بنانے سے گریز کرے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے حکام نے بیجنگ سے جاری بیان میں کہاکہ اروناچل پردیش بھارت کی ریاست نہیں تبت کا جنوبی علاقہ ہے۔ بھارت جنوبی تبت میں کسی بھی قسم کا بنیادی ڈھانچہ بنانے سے اجتناب کرے۔ بھارت پل کے ذریعے ارونا چل پردیش کو ریاست آسام سے ملانا چاہتا ہے۔مودی حکومت کا دعوی ہے کہ اروناپرچل دیش بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔چینی وزارت خارجہ کے حکام نے انتباہ کیا کہ بھارت سرحدی تنازعات حل ہونے سے پہلے بنیادی ڈھانچے پر کام کرنا بند کردے۔جنوبی تبت میں کسی قسم کے بنیادی ڈھانچے پر کام ناقابل قبول ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38