اسنیپ چیٹ کے سی ای او ارب پتی ایوان اسپیگل نےآسٹریلوی ماڈل سے شادی کر لی
لاس اینجلس( آن لائن )سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے ارب پتی 26 سالہ چیف ایگزیکٹو ْ آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل نے آسٹریلوی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے شادی کر لی۔ ایون اسپیگل کی اہلیہ ان سے 8 سال بڑی، جب کہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔، ان کی یہ دوسری شادی ہے۔دونوں کی شادی لاس اینجلس میں ان کی جانب سے خریدے گئے مشترکہ گھر میں ہوئی، جو انہوں نے 2016 میں خریدا تھا۔ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر کی شادی انتہائی سادگی سے ہوئی، جس میں جوڑے کے خاندان کے افراد انتہائی قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔مقامی نشریاتی ادارے نے دونوں کی شادی کی ویڈیو جاری کی، جو ان کے گھر کے باہر بنائی گئی۔