قازقستان روسی خلائی راکٹ تین خلانوردوں کو لے کر روانہ، خلاباز خلائی سٹیشن پر 6 ماہ قیام کریں گے
قزاقستان(آن لائن) قازقستان سے روسی خلائی راکٹ تین خلانوردوں کو لے کر روانہ ہو گیا۔ روس کا خلائی جہاز سویوز قزاقستان میں واقع خلائی اڈے بیکانور سے روس ، امریکہ اور اٹلی کے خلابازوں کو لے کر روانہ ہوا۔ تینوں خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 6 ماہ قیام کریں گے۔ راکٹ 6 گھنٹوں میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچے ۔