سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایبٹ آباد آپریشن اورحکومت پاکستان کی جانب سے ملکی خود مختاری کا دفاع نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ۔
سپریم کورٹ کے سنیئروکیل محمد اکرام چوہدری کی جانب دائردرخواست میں صدرکو بطورسپریم کمانڈرمسلح افواج، وزیراعظم کو بطورچیف ایگزیکٹوجبکہ وزارت داخلہ ، وزارت دفاع ، گورنرخیرپختونخوا ،مسلح افواج اوراینٹلی جنس اداروں کے سربراہان کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ دس عہدے دارپاکستان کی خود مختاری کے دفاع میں نا صرف ناکام رہے ہیں بلکہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے انکے خلاف نہ صرف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے بلکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آرٹیکل دو سو اڑاتالیس کے تحت صدر اور وزیر اعطم کو فریق نہ بنا سکنے اوردرخواست گزارکو متاثرہ فریق تسلیم نہ کرتے ہوئے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی