گستاخانہ خاکوں کے خلاف نارووال میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اوراہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع نارووال عبدالمجید بٹ اورامیر جماعت اسلامی ضلع نارووال انوارالحق بٹ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک عالمی کانفرنس کا انعقاد کریں اور ایک قرارداد کے ذریعے گستاخ خاکوں میں ملوث افراد کو واجب القتل قراردیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ہمارے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گستاخانہ خاکوں میں ملوث ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرکے ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ اس موقع پر صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع نارووال عبدالوحید بٹ \\\' ملک طاہر جاوید\\\' حافظ منظور\\\' مولانا محمد اشفاق\\\' عابد بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شرکاءریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ\\\' ناروے\\\' سویڈن اور ڈنمارک کے خلاف نعرے درج تھے ۔