کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں 4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں 4 اپریل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
Mar 30, 2025