رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، نزاکت عباسی 

Mar 30, 2025

مظفرآباد( نا مہ نگار ) منیجنگ ڈائریکٹر کے،ایچ،خورشید سکول سسٹم دومیل سیداں نزاکت عباسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ جو صبر ایثار کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ماہ صیام اپنی رحمتیں،سعادیتں بکھرتے ہوئے الوداع ہورہا ہے۔روزے میں بھوک اور پیاس کی شدت سے غریبوں،مسکینوں،بے سہارا افراد کی بھوک پیاس کا احساس ہوتا ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔اور ان کی بے مثال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

مزیدخبریں