انا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی کھلم کھلا نمائش

Mar 30, 2025

لدھا( نامہ نگار )وانا میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی کھلم کھلا نمائش، قانون کی عمل داری سوالیہ نشان،تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئرکے مرکزی علاقے رستم بازار وانا میں حالیہ دنوں کے دوران کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی سرعام نمائش میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اگرچہ بازار میں معمول کے مطابق گشت کر رہی ہے، لیکن عملی طور پر بے بس دکھائی دیتی ہے۔ ماہِ رمضان کے آخری عشرے اور عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی اس رجحان میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود اس پر مثر عمل درآمد نظر نہیں آ رہا۔

مزیدخبریں