میرپور(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد حسین نے غیر معیاری اور مضر صحت جوس کے دو ٹرک ضبط کر لیے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر میرپور کو ایس ایچ او تھانہ پولیس افضل پور نے اطلاع دی کہ دو مشکوک ٹرک تیز رفتاری سے جاتلاں علی بیگ کے راستہ علاؤہ پاکستان کی طرف جا رہے ہیںجس پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور نے ان ٹرکوں کو روکنے کی ہدایت کی،اور خود موقع پر پہنچ کر مذکورہ ٹرکوں کے عملہ سے کاغذات طلب کرنے کے علاؤہ سامان کی بابت دریافت عمل میں لائی،دوران دریافت یہ بات سامنے آئی کہ ان ٹرکوں میں بڑی تعداد میں جوسز کے کارٹن تھے جو کہ علاؤہ پاکستان میں منتقل کیے جارہے تھے،جس پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور نے فوری طور پر ان ٹرکوں کو متعلقہ تھانہ میں منتقل کرنے کے علاؤہ فوڈ اتھارٹی میرپور کے ذمہ داران سے رابطہ کرتے ہوے فوری لیبارٹری ٹیسٹ کرنے بابت پابند کیا
میر پور ،اے سی را جہ زاہد کی کارروائی ، مضر صحت جوس کے دو ٹرک ضبط
Mar 30, 2025