شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی  کی قلت کو یکسر مسترد کردیا

Mar 30, 2025

لاپور(کامرس رپورٹر)شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں چینی کی قلت کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں چینی خاطر خواہ مقدار میں موجود ہے۔کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلا کر چینی کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چینی کی قیمتیں حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہیں۔گھریلو صارفین کو  رمضان میں 274 سٹالز کے ذریعے رعایتی چینی 130 روپے فی کلومیں مل رہی ہے۔چینی کی برآمدات کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کی خبریں سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔حکومت سے اپیل ہے کہ وہ چینی کی قیمتوں کے تعین کیلئیدو درجے کاعلیحدہ طریقہ کار اپنائے۔80 فیصد چینی صنعتی و کمرشل سیکٹر اور 20 فیصد گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں