آئی جی اسلام آباد کے عید کے دنوں میں تمام پارکوں کو فیملی پارک کے احکامات 

Mar 30, 2025

اسلام آباد(اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید کے دنوں میں تمام پارکوں کو فیملی پارک کے احکامات جاری کردئیے۔یہ اقدام پبلک پارکس میں فیمیلیز، بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا پبلک پارکوں کے لئے خصوصی ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ فیمیلیز کے علاوہ پارکوں میں موٹرسائیکل، گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔مری جانے سے پہلے شہری سڑکوں کی صورتحال لازمی جانیں سید ذیشان حیدر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سوشل میڈیا، ایف ایم ریڈیو پر شہریوں کو ٹریفک صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں