چیئرمین سینیٹ کی بی این پی دھرنے کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت

Mar 30, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں بی این پی (بلوچستان نیشنل پارٹی) کے دھرنے کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعے کو ملک کے امن و استحکام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے عناصر کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے استحکام، امن اور ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں