اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو ایک افسوسناک اور قابل مذمت عمل قرار دیا، جو ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ حملہ بلوچستان کے عوام کے جمہوری حقوق اور پرامن احتجاج کے حق پر ایک حملہ ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے ہیں۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی بی این پی دھرنے کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت
Mar 30, 2025