اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سکوک نیلامی مارکیٹ کی شفافیت کو یقینی بنا رہی ،ماہرین

Mar 30, 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سکوک کی نیلامی کی سہولت فراہم کرکے حکومتی قرضوں کی منڈی کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین نے اس اقدام کو مارکیٹ کی شفافیت، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مالیاتی شعبے میں شراکت کو بڑھانے کے لیے گیم چینجر قرار دیا ہے۔دسمبر 2023 سے ایس ای سی پی نے 18 نیلامیوں کے انعقاد میں حکومت کی مدد کی ہے جس سے اجارہ سکوک کے ذریعے 2.25 ٹریلین روپے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ مارکیٹ کے شرکا، بشمول بینک، میوچل فنڈز، اور بروکرزنے اوور دی کاونٹر ٹریڈنگ سسٹم سے ایکسچینج پر مبنی میکانزم کی طرف جانے کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے۔ مالیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ منتقلی قیمتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی۔

مزیدخبریں