تاجربرادری بازاروں میں فوری طور پر کیمرے نصب کرے،محمود الحسن رانا 

Mar 30, 2025

گوجرخان (نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل گوجرخان محمود الحسن رانا نے کہا ہے کہ بازاروںمیں عید خریداری کے رش کے حوالہ سے پولیس نے گشت کے نظام کو موثر کر دیا ہے اس حوالہ سے پولیس دو مراحل میں ڈیوٹیاں سرانجام دے گی تاکہ رات اور دن کو بھی پولیس بازاروں میں موجود رہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ متعدد بار تاجر برادری کو آگاہ کیا گیا کہ بازاروں ، دکانوں اور شاپنگ سینٹر میں کیمرے نصب کریں لیکن اس طرف ان کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے اگر کیمرے نصب ہوں گے تو بازاروں میں ہونے والی وارداتیں بالخصوص جیب تراشی کی وارداتوںکی طرح کی روک تھام ہو سکے گی پولیس اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہی ہیں اسی طرح تاجربرادری بھی ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے بازاروں میں فوری طور پر کیمرے نصب کریں۔

مزیدخبریں