لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ محمد انورکے زیر اہتمام لاہور ریلوے سٹیشن پر افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔افطار پارٹی میں مسافروں، سٹیشن سٹاف اور قلیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس خصوصی تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور ریلوے کے آفیسرز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر لیاقت بلوچ اور شیخ انور نے کہا رمضان المبارک بھائی چارے اور سخاوت کا مہینہ ہے اور ایسے اجتماعی افطار کے مواقع سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے روزے ہمیں بھوکا پیاسا رکھنے کیلئے فرض نہیں کئے بلکہ اس لئے فرض کئے ہیں کہ ہم متقی اور پرہیز گار بن جائیں۔
رمضان المبارک بھائی چارے ،سخاوت کا مہینہ ہے: شیخ انور
Mar 30, 2025