عوام کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں:سلمان رفیق 

Mar 30, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اہم اجلاس ہوا۔ پروفیسر احسن وحید راٹھور، پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر نادیہ نسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم، ڈاکٹرز کی کیپسٹی بلڈنگ اور کلینیکل آڈٹ بارے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ سلمان رفیق نے کہا دور دراز کے علاقہ جات میں عوام کی دہلیز پر ہی صحت کی بہتر سہولیات کیلئے کوشاں ہیں۔ جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی، کمپلینٹ کاؤنٹر، پرچی کاؤنٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا ۔   خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔

مزیدخبریں