پہلا ون ڈے ، پاکستانی بائولرز نے زائد رنز کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

Mar 30, 2025

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔نیپیئر میں کھیلے گئے  میچ میں قومی ٹیم نے 43 فاضل رنزدیئے۔ بائولرز نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیے، یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ فاضل رنز تھے۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیاد ہ فاضل رنز دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی اپوزیشن کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں47فاضل رنز دئیے تھے۔ 1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کیخلاف 44 فاضل رنز کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں