اعتکاف کرنے والوں کو دو حج دوعمروں کا ثواب ملتا ہے : مولانا اکرم

Mar 30, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عالم دین مولانا حافظ محمد اکرم نے کہا ہے کہ اس ماہ مبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے والوں کو دو حج اور دو ہی عمروں کا ثواب ملتا ہے ہمارے زیادہ تر مسلمان دس دن یا پھر تین دن کا اعتکاف کرتے ہیں جبکہ نبی آخرالزمان نے اپنی حیات مبارک کے آخری رمضان المبارک میں بیس دن کا اعتکاف فرمایا اور رمضان المبارک میں نفلی عبادات کے اجر کو بھی فرائض کے برابر کر دیا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ سال باقی دنوں میں بھی رمضان المبارک کی طرح کے ذکر سے اپنے قلبی سکون کا سامان کیا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ضلع کچہری میں فضائل اعتکاف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں