
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں مولانافضل الرحمان نےعدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر شہبازشریف کو مبارک باد دی، سربراہ پی ڈی ایم نے شہباز شریف کو آئندہ بھی آئینی معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کےلائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔