سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، بس بتایا جائے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے یا نہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات سے انتہائی خوفزدہ اور اپنے سزا یافتہ لیڈروں کو پاک کرنے کیلئے بےچین ہیں، اپنے مقاصد کیلئے یہ لوگ آئین، قانون کی حکمرانی کی کسی بھی علامت کو تباہ کرنےکو تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ واضح ہوگیا انتخابات کے انعقاد کیلئے 90 دن کی آئینی شق انہیں ناگوار تھی، امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن

عید قربان کے رنگ

ہے خبر گرماظہر سلیم مجوکہ پاکستانی قوم کی ہمت ہے کہ مہنگائی بدامنی اور نفسا نفسی کے دور میں بھی عید کا تہوار بھی جیسے تیسے ...