لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت نے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔ عدالت نے نئی نیب ترامیم کے تحت ریفرنس چئیرمین نیب کو واپس بھجوایا۔ عدالت نے اپنے محفوظ فیصلہ میں قرار دیا کہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، عدالت نے خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ گذشتہ روز خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نہیں ہیں ۔گواہان اعتراف کر چکے ہیں کہ خواجہ برادران کو پیراگون سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر خواجہ برادران کو ریفرنس میں ملوث کیا گیا۔ متاثرین کو پلاٹ مل چکے ہیں دیگر ملزمان کیخلاف بھی کیس نہیں بنتا۔ندیم ضیاء اور دیگر ملزمان کے وکیل قاضی مصباح نے بھی عدالت کے روبرو دلائل دیئے فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے بعدازاں سناتے ہوئے پیرا گون ہائوسنگ ریفرنس نیب کو واپس بجھوانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق فرحان، ندیم ضیاء ، عمر ضیاء شامل ہیں۔
احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا
Mar 30, 2023