آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔چینی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششو ں اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان کے کردارکوسراہا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف نے پاکستان میں کوڈ ۔19 کے خلاف کوششوں میں چین کے تعاوں پر مہمان شخصیت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی قدر کرتی ہے ،ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیص حمید بھی موجود تھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024