مصنوعی طور پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت برقرار رکھنے والے معیشت دان بنے ہوئے ہیں ۔شہباز گل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو ناکامی کے دلدل میں پھینکنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب اور ملک دونوں رہیں گے، آپ جیسے کرپٹ نہیں رہ پائیں گے، گذشتہ حساب بھی ہوگا ،کڑا احتساب بھی ہوگا، لوٹ کھسوٹ کا بازار بند ہوگا، کرائے کے وزیراعظم اب بھارت سے خفیہ کاروبار نہیں کر پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے کرپٹ خاندانوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، ان کے نزدیک ہر وہ اقدام جو میاں مفرور کی کرپشن پکڑنے کیلئے کیا جائے ملکی مفاد میں نہیں، مصنوعی طور پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت برقرار رکھنے والے معیشت دان بنے ہوئے ہیں۔