ٹیسٹنگ اور عوام میں آگاہی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں،ابھی تک کورونا سے آگاہی کے لئے ایک جامع پالیسی نہیں بنائی جاسکی۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ قومی سطح پر عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی پالیسی بنائی جائے،کورونا میں مبتلا ہونے یا اس کی علامات پائے جانے پر کیا کرنا ہے؟ عوام کو کچھ پتہ نہیں،انہوں نے کہاکہ عوامی آگاہی مہم کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کرکے ملک بھر میں عوام تک پہنچایا جائے ،علاقائی اور مقامی میڈیا کو اس قومی مہم میں شامل کیا جائے۔