لاک ڈاؤن کے باوجود پنجاب میں 545 ٹریفک حادثات: 7 افراد جاں بحق‘ 614 زخمی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود ٹریفک حادثات تھم نہ سکے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 545حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 614 زخمی ہوئے۔ 357 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔257 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد) موٹر سائیکلز کی ہے۔ 102ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔