لندن: کرنسی نوٹوں سے کرونا کا شکار ٹیکسی ڈرائیور چل بسا
لندن (نمائندہ خصوصی) کرنسی نوٹوں سے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی موت ہسپتال میں ہوگئی۔ میل آن لائن کے مطابق 56سالہ سپنسرکراش نامی یہ ڈرائیور لندن میں ٹیکسی چلاتا تھا۔ سنپسر کی 18سالہ بیٹی نتاشا کا کہنا تھا کہ میرا باپ 22 سال سے ٹیکسی چلا رہا تھا اور ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس کا یہ پیشہ اس انداز میں اس کی موت کا سبب بن جائے گا۔