کرونا وائرس کے باعث یو نیورسٹیزکی بندش‘ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن لرننگ پالیسی جاری کر دی
لاہور (پ ر) کرونا وائرس کے باعث یو نیورسٹیزکی بندش کے پیش نظر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن ٹیچنگ پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی۔ جس کی رو سے ملک بھر کی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹریو نیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔یہ ہدایات طالب علموں کے قیمتی سال کو بچانے کے لئے دی گئیں۔ایچ ای سی کے مطابق آن لائن کلاسز کی سہولت سے لیس یونیورسٹیز فور ی طور پر کلاسز شروع کر سکتی ہیں جبکہ وہ تمام یو نیور سٹیز جو ابھی تک آن لائن سسٹم کو قابل عمل نہیں بنا سکیں وہ 31 مئی تک اس سسٹم کو فعال بنا کر یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں گی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن ان یو نیورسٹیز کوآن لائن ٹیچنگ طریقہ کار پر منتقلی کے لئے تکنیکی مہارت فراہم کر ے گی اور اس مقصد کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔