گوجرانوالہ : معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، پولیس کانسٹیبل زخمی

معمولی تلخ کلامی پر پڑوسیوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی اسپتال منتقل۔گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر پڑوسیوں نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ زخمی کانسٹیبل امانت پنجاب پولیس کبڈی ٹیم کا کھلاڑی بھی ہے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔