لوگ اردگرد موجود ضرورت مندوں کی مدد کریں:مصطفیٰ کمال
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ اپنے اطراف ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ موجودہ حالات میں حکمرانوں کی جانب سے لیا گیا ہر فیصلہ عوام کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔