ایران نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پربین الاقوامی نکتہ چینی کو ایک سیاسی جنگ قراردیا
ایران نے ملک میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پربین الاقوامی نکتہ چینی کو ایک سیاسی جنگ قراردیاہے۔صدرحسن روحانی نے یہ بات تہران میں کابینہ کے اجلاس کے دوران خطے میں کوروناوائرس کے پھیلائوکی روک تھام سے متعلق غیرتسلی بخش کوششوں پرتنقید کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو ملک کوقرنطینہ میں تبدیل کرنے کی کوششوں سے ملکی معیشت پرمرتب ہونے والے اثرات پربھی غورکرناہوگا جو امریکی پابندیوں کے باعث شدیددبائومیں ہے۔ایران میں کورونا وائرس کے باعث اب تک دوہزارچھ سوافرادہلاک ہوگئے ہیں اورمتاثرہ افرادکی تعداداڑتیس ہزار تین سونو ہے۔